Live Updates

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

جمعرات 8 مئی 2025 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات