نوشہرہ ورکاں، فضائی حملے سے شہید ہونے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشعلیں روشن کی گئیں

جمعرات 8 مئی 2025 11:57

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملوں میں بہاولپور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ افس اور نوشہرہ ورکاں تھانہ چوک میں میونسپل کمیٹی اور گوجرانوالہ میں محکمہ سکول ایجوکیشن ، سول سوسائٹی کی طرف سے شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔شہداء کے بلندی درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نوشہرہ ورکاں میںاسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی ہدایت پر بہاول پور میں بھارت کی طرف سے کیے گئے حملوں کے دوران معصوم شہداء کی یاد میں مشعلیں روشن کی گئیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔\378