بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک

جمعرات 8 مئی 2025 12:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرنے والے مقامی اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر جمعرات کی صبح9 بجے کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوگیا جب ہیلی کاپٹر دریائے گنگا کے اصل مقام گنگوتری کی طرف پرواز کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے سیاح تھے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔