پاکستان فنڈنگ جائزہ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس(کل) ہوگا

بھارت ، پاکستان کے درمیان پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے،ترجمان آئی ایم ایف

جمعرات 8 مئی 2025 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان کے فنڈنگ جائزے پرآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (کل)جمعہ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس(کل)جمعہ کو ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان آئی ایم ایف ترجمان نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پٴْرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔