Live Updates

اسحق ڈار کی پاکستان اوربھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطے کی تصدیق

جمعرات 8 مئی 2025 13:05

اسحق ڈار کی پاکستان اوربھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے، اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات