پاکستان کا خوف، امرتسر ایئرپورٹ بند کردیا گیا

جمعرات 8 مئی 2025 13:41

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے ممکنہ ردِعمل کے خوف سے امرتسر ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی کے بعد بھارت کے اہم شہروں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔امرتسر کے ایڈشنل کمشنر پولیس شری وینالا کے مطابق بھارت شمال اور شمال مغربی حصوں کے درمیان فضائی سروس معطل کردی ہے۔گزشتہ شب امرتسر شہر میں بھارتی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سول ڈیفنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بلیک آوٹ کیا گیا۔