بند کمرہ اجلاس، وٹکوف نے سلامتی کونسل کو غزہ منصوبے اور جوہری مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا

جمعرات 8 مئی 2025 13:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وائٹ ہائوس کے ایلچی سٹیو وٹکوف بند کمرہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ جنگ اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے حوالے سے امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وٹکوف غزہ جنگ، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، حوثیوں کے ساتھ جنگ بندی اور یوکرین پر روس کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کے اہم سفارت کار بن چکے ہیں۔