Live Updates

93 فیصد پاکستانیوں کا وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عزم

بھارت سے کشیدگی کے باوجود 72 فیصد پاکستانیوں نے امن کی بات کی ، جنگ کو نقصان دہ قراردیتے ہوئے بچنے کا مشورہ دیا

جمعرات 8 مئی 2025 15:03

93 فیصد پاکستانیوں کا وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی عوام متحد ہیں ، 93 فیصد پاکستانیوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 93 فیصد پاکستانیوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گیلپ سروے میں بھارت سے کشیدگی کے باوجود 72 فیصد پاکستانیوں نے امن کی بھی بات کی اور جنگ کو نقصان دہ قراردیتے ہوئے بچنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب سروے میں 27 فیصد پاکستانی جنگ کی حمایت کرتیدکھائی دیے اور بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا کہا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات