کمالیہ،بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 16:46

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد -اے سی آفس سے ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کی جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف متعدد نکالی جانی والی ریلیاں بھی کلمہ چوک میں اکٹھی ہوگئیں جن میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر، سابق چیرمین بلدیہ ملک محمد شریف، چیف آفیسر علی رضا ،صدر انجمن تاجران سید اکبر علی، صدر بار صدیق اکبر کھٹانہ سمیت دیگر بھی شامل تھے . اس کے علاوہ ریلی میں شہریوں،تاجروں ،علما اکرام، وکلا، سول سوسائٹی،سرکاری افسران اور تمام اداروں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی شرکا نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے دفاع پر خراج تحسین پیش کیا شرکا ریلی نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کے نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے چند لمحوں بعد ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ ساری پاکستانی قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انشا اللہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔دیگر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں مساجد پر بزدلانہ حملے بھارت کی تنگ نظری کا اظہار کرتے ہیں۔بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاجس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔