ننکانہ صاحب ،بز دلانہ بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت ،پاک افواج کے حق میں نکالی گئی اظہار یکجہتی ریلی میں عوامی رد عمل

جمعرات 8 مئی 2025 16:55

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہریوں ، تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راونے کی۔افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی گول چکر چوک سے گوردوارہ جنم استھان تک نکالی گی۔ریلی میں شہریوں ، تاجروں ، علماءاکرام ، سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز ، سکھوں سمیت تمام اقلیتوں نے شرکت کی۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اپنے ذاتی اختلاف بھلا کر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کی۔ریلی شرکاءنے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے دفاع پر خراج تحسین پیش کیا ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی میں پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کے نعرے لگائے گئے ، شرکاءریلی نے پاکستان کے جھنڈے بھی بلند کئے جبکہ ریلی کے شرکاءکی جانب سے معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں مساجد پر بزدلانہ حملے بھارت کی تنگ نظری کا اظہار کرتے ہیں۔بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے چند لمحوں بعد ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیں گے ، انڈیا کے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انشاءاللہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تمام ادارے متحرک ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع اور حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔\378