این پی پی رہنماء غلام مرتضی جتوئی نے شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کے چئیرمن عبدالستار قریشی کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 8 مئی 2025 17:39

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ غلام مصطفیٰ جتوئی کے فرزند این پی پی کے رہنما غلام مرتضی جتوئی نے شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کے چئیرمن عبدالستار قریشی کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ کر انکے صاحبزادے ارسلان ستار قریشی ،اجلال ستار قریشی ، بھائی سلیم قریشی، عبدالجبار قریشی، ہارون قریشی ودیگر عزیز و عقاریب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم عبدالستار قریشی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر غلام مصطفیٰ جتوئی نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے لئے عبدالستار قریشی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے وہ ایک عظیم تاجر رہنماء تھے  اس موقع پر شہری تاجر اتحاد کے سینئر وائس چیئرمین منیر حسین کھوکھر، وائس چیئرمین شہری تاجر اتحاد غلام مرتضی سموں، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق مصطفائی ،ہوٹل یونین کے صدر آغا جان محمد خان ،معروف تاجر حاجی شکیل ابراہیم قریشی ،راجہ محسن مغل ،طیب سلطانی،ادریس بھٹی،دیدار حسین رند ،ایڈووکیٹ راؤ سلیمان ،ودیگر تاجر رہنماؤں سمیت قریشی برادری کےمعززین بھی موجود تھے۔