بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے بلدیاتی نمائندگان و بلدیاتی ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 8 مئی 2025 19:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے بلدیاتی نمائندگان و بلدیاتی ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے اس سلسلے میں سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاو ن نثار احمد صدیقی کے زیر اہتمام ٹان ملازمین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے زیر قیادت ٹان چیئرمین طارق حسین چوہان اور وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ کی قیادت میں ٹان دفتر تا شکارپور پھاٹک تک ( دفاعِ پاکستان ، انڈیا مردہ باد،پاکستان زندہ باد ) ریلی نکالی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعریبازی کی ، اس موقع پر سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاو ن نثار احمد صدیقی کے ٹان چیئرمین طارق حسین چوہان و دیگر نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں اور مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ اور بلاجواز حملہ کر کے اپنی موت کو دعوت دی اور پاکستان افواج کی جانب سے جوابی حملوں سے اب بھارت سفید جھنڈے لہرا کر امن کی بھیک مانگ رہا ہے ، افواج پاکستان نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن عالمی دہشتگرد مودی کو یہ دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی نہ رہے افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کابھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاو ن نثار احمد صدیقی کا تمام اسٹاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور وطن عزیز پاکستان کی بقاء، سلامتی اور دفاع کیلئے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاو ن نثار احمد صدیقی ملک کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی ، انہوں نے مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت، بقاء، سلامتی کیلئے چاق و چوبند ہے ،پاکستانی عوام اور وافواج پاکستان جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں ، پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیتی رہے گی ۔