Live Updates

لاڑکانہ، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی پر مشتمل گولڈن فرینڈز گروپ کی جانب سے پاک فوج سےیکجہتی ریلی

جمعرات 8 مئی 2025 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاڑکانہ میں ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی پر مشتمل گولڈن فرینڈز گروپ نےبھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ریلی اسٹیشن روڈ سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پہنچی، جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر بھاری وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرِ آتش کرکے ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’پاک فوج زندہ باد‘‘، ’’بھارتی جارحیت مردہ باد‘‘ اور ’’مودی سرکار مردہ باد‘‘ کےفلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر رہنماؤں ڈاکٹر احمد علی شیخ، سماجی رہنما ذوالقرنین سیال، لیاقت علی ابڑو، جمیل چانڈیو، صفدر بروہی، طارق ملگانی سمیت دیگر نے کہا کہ ہم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ملک کے دفاع کو مضبوط بناتے ہوئے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ پاکستانی پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔مقررین نے کہا کہ بھارت بزدلوں کی طرح رات کی تاریکی میں حملے کرکے اپنی ناکامی تسلیم کرنے کے باوجود جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن پاکستانی فوج اور عوام ان بزدلانہ حملوں کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات