پاک بھارت کشیدگی،پنجاب کے بعد اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 2 دن کی چھٹی کا اعلان

جمعرات 8 مئی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاک-بھارت کشیدگی کے سبب پنجاب کے بعد اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو وفاق کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔