
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پاک فوج نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی نمبرون فوج ہے۔ ڈاکٹر محمد علی
جمعرات 8 مئی 2025 21:30
(جاری ہے)
ریلی کے شرکا نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، ہم کل بھی زندہ تھے ہم آج بھی زندہ ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو مرنے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی تعداد سے بھی نہیں ڈرتے۔پاکستان کی 25کروڑ عوام فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر مودی نے جنگ شروع کی ہے لیک اسے ہم ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام مجاہدوں کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج جب بھی پکارے گی ہم سرحد پر آ کر لڑیں گے اوربھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہم توڑ کر دکھائیں گے اورخون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباطالبات پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہر پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.