Live Updates

بھارت کی طرف سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیاگیاہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، تاجر رہنماحا جی میاں گل

جمعہ 9 مئی 2025 09:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) تاجر رہنما حاجی میاں گل نے کہاکہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، ہماری فوج ایک بہادر فوج ہے جو اپنا دفاع جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیاگیاہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجر براداری ہرقسم کی تعاون کیلئے تیارہیں اس حوالے سے فر دوس سبزی منڈی میں تاجر رہنما حاجی میاں گل کی زیر صدار ت اجلاس کا انعقاد کیاگیاجس میں تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر تاجروں نے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ور کہاکہ تاجر برادری جانی و مالی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات