سعودی عرب سے سویلین ایٹمی تعاون ،امریکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط ختم کر دی

جمعہ 9 مئی 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) امریکا نے سعودی عرب سے سویلین ایٹمی تعاون کے مذاکرات میں پیشرفت کے لیے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط ختم کر دی ۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے دستبرداری کو بڑا سمجھوتہ قرار دیا جا رہا ہے، یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے سے قبل ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان شہری ایٹمی تعاون ایک وسیع تر سکیورٹی معاہدے کا حصہ ہے جسے امریکا نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے مشروط کیا تھا، تاہم سعودیہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی شرط اس کے فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر منحصر ہے۔