پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم

جمعہ 9 مئی 2025 12:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کی ہدایت پر پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں چاروں اضلاع کی انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اس ضمن میں ریسکیو،سول ڈیفنس اور پولیس سمیت ضلعی محکموں کی جنگی صورتحال بارے فرضی مشقوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہی-جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی فرضی مشقیں کرائی گئیں-ڈویژن میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات بارے تربیتی سیشنز کا بھی آغاز کردیا گیا ہی-فرضی مشقوں میں طلباء اور شہریوں کو میڈیکل ٹریٹمنٹ اور بچاؤ کا عملی مظاہرہ کیا گیا-ضلعی محکموں نے شہریوں اور طلباء کو محفوط مقامات پر منتقل کرنے کا بھی مظاہرہ کیا- فورسز کے جوانوں نے پاکستان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائی-کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکار کر تاریخی غلطی کی اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا-بزدل دشمن رات کے اندھیرے میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتا ہی-انہوں نے مزید کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری ریسپانس کرنا ہے شہری حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں-دریں اثناء فرضی مشقوں میں شریک طلباء،سول سوسائٹی اور فورسز نے بھرپور ملی جذبے کا مظاہرہ کیا-