مختلف شہروں میںکریک ڈاؤن ،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطاق چار مختلف کارروائیوں میں 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

چچیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔چناب ٹاؤن پلازہ گجرات کے قریب گاڑی میں موجود یو پی ایس میں چھپائی گئی 2 کلو آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ناگن چورنگی کراچی کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :