شاہدرہ،رکشہ ڈرائیور نے ذہنی معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،گرفتار

بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی سٹی

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ذہنی معذور بچی کو رکشہ ڈرائیور نے ورغلا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ذہنی طور پر معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم پرویز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کہاکہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :