ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت 26 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ، پلان اور ٹریننگ وغیرہ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ مہم کے دوران ہونے والی خامیوں کو دور کرنے اور مائکروپلان کو صحیح طریقے سے ترتیب دینے سمیت ٹریننگ وغیرہ کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گزشتہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے پر محکمہ صحت کے فرنٹ لائن ورکرز، محکمہ پولیس اور جملہ محکموں کے کردار کو بھرپور سراہا اور اسی طرح آمدہ مہم کو بھی کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ مہم کی طرح آمدہ پولیو مہم میں بھی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر داسو، اسسٹنٹ کمشنر سیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :