دشمن کے طیاروں کو مارگرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، سردار خوشدل خان لونی

جمعہ 9 مئی 2025 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) قبائلی رہنما سردار خوشدل خان لونی نے پاک فضائیہ و پاک فوج کی جانب سےبھارت کو فوری، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے طیاروں کو مار گرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور پاک فوج کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جمعہ کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ پیغام دینا ضروری تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر آنچ آنے کی صورت میں پوری قوم اور فوج متحد ہو کر دشمن کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام، پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

"ہماری سرزمین کے دفاع کے لیے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ دشمن نے اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔سردار خوشدل خان لونی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے، مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ انداز میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ انسانی حقوق کو بھی پامال کیا۔

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مساجد اور رہائشی علاقوں پر حملے کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہیں یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا حملہ تھا جس کا مقصد نہ صرف بے گناہ جانوں کا ضیاع تھا بلکہ پاکستان کو اشتعال دلانا بھی تھا۔ سردار خوشدل خان لونی نے اس واقعے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سردار خوشدل خان لونی نے کہا کہ دشمن کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔