Live Updates

واسا ملتان نے موسلا دھار بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے انتظامات مکمل کر لئے

جمعہ 9 مئی 2025 15:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ملتان میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔اس سلسلے میں ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان نے جمعہ کو انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں بارش سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر 19ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان، چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن پر 16 جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل سٹیشن پر9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ایم ڈی واسا ملتان نےتمام شاہراہوں کو جلد کلیئر کرنے پر سٹاف کی تعر یف کی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :