پاسبان وطن پاکستان کا ملک گیر اقدام پاک فوج کے شانہ بشانہ رضاکاروں کی بھرتی شروع

پاسبان وطن پاکستان کا اہم اعلان ملک بھر میں رضا کاروں کی بھرتی کا آغاز، فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں گے

جمعہ 9 مئی 2025 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) موجودہ ملکی صورتحال اور سرحدی کشیدگی کے پیش نظر ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں موجودہ حالات کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا پاسبان وطن پاکستان نے ایک اہم قومی خدمت کا آغاز کر دیا ہے کہ ملک بھر میں پاک فوج کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینے کے لیے رضاکاروں کی باقاعدہ بھرتی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

پاسبان وطن پاکستان کے تحت قائم کیے گئے رضاکار سیل میں ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیںاس رضا کار سیل کا مقصد ہنگامی حالات میں نہ صرف فوج کے ساتھ عملی تعاون فراہم کرنا ہے بلکہ شہریوں کو فوری طبی امداد، ریسکیو اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی معاونت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ موجودہ سرحدی کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس اور خطرناک عمل ہے جس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے یہ وقت عملی اقدام کا ہے، اور ہر محب وطن نوجوان کو آگے بڑھ کر ملکی دفاع میں حصہ لینا چاہیے پاسبان وطن کے تحت جن شعبوں میں رضاکاروں کی شمولیت جاری ہے، ان میںجنگی حالات میں پاک فوج کے ساتھ ہر سطح پر مدد فراہم کرناپیرا میڈیکل اسٹاف ،ہنگامی طبی امداد، ریسکیو اور فرسٹ ایڈ فراہم کرناڈاکٹرز اور میڈیکل ورکرزجنگی یا آفات کی صورتحال میں زخمیوں کے علاج اور بحالی میں کردار ادا کرنامتاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی، پناہ گاہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مخلص پرعزم اور سرگرم نوجوانوں کی ضرورت ہے ملک کا دفاع صرف افواج کا نہیںبلکہ ہر شہری کا قومی فریضہ ہے ہمیں اپنے نوجوانوں میں رضاکاریت کا جذبہ بیدار کرنا ہوگا یہی نوجوان کل کے محافظ اور قوم کے معمار ہوں گے انہوں نے والدین تعلیمی اداروں، اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوانوں میں حب الوطنی ایثار اور رضاکارانہ خدمت کا شعور پیدا کریں تاکہ ملک ہر بحران میں مضبوطی سے کھڑا رہے۔