Live Updates

رافیل طیارے گرائے جانے پر بھارت غمزدہ:چینی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

جمعہ 9 مئی 2025 20:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) چینی فنکاروں نے پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے حوالے سے ایک مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جہاں دنیا بھر میں بھارتی پائلٹوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں، وہیں چینی فنکاروں نے بھی بھارت کا خوب مذاق اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

چینی فنکاروں کی جانب سے چینی زبان میں بنائی گئی ویڈیو میں چار فنکاروں کو بھارتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔چاروں فنکار چینی زبان میں رونا روتے دکھائی دیتے ہیں کہ” بھارت نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے، ان میں سے پاکستان نے کچھ طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان کر ڈالا“۔اگرچہ گانے کو چینی زبان میں جاری کیا گیا، تاہم فنکاروں کی فنکاری سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد کس قدر غمزدہ ہیں۔چینی فنکاروں کی ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگئی ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات