ننکانہ صاحب ، آئی پی پی کی افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی ،بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی

شرکاء نے مودی مردہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

ننکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ننکانہ صاحب میں آئی پی پی کی جانب سے افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں نے مودی مردہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت استحکام پاکستان کے رہنما چوہدری نوشیر مان نے کی جو کچہری پھاٹک سے شروع ہو کر گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاء کی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے ملک دشمن عناصر کے خلاف یک زبان ہوکر نعرے بازی کی۔نوشیر مان نے کہا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے امن کے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے ننکانہ کے عوام کا جذبہ ملک دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر دل عزیز اور قومی سلامتی کی ضامن ہیں ،بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے ، قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔