Live Updates

جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد

جمعہ 9 مئی 2025 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت نائب امیر ضلع رضا احمد شاہ اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی بلال ظہور نے کی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی میں شریک شہریوں اور نوجوانوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضا احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ بھارتی انتہاپسندی کے تابوت میں آخری کیل پاک افواج کے ہاتھوں ٹھونکی جا رہی ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر پورا اعتماد اور یقین ہے ۔پاک افواج اس ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس وقت صرف پاکستانی قوم ہیں ہمارا اتحاد دشمن کی ہار ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلال ظہور نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے ۔افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے پاکستان قوم کو کوئی پریشانی نہیں، ہم اپنا خون کا آخری قطرہ بھی پاکستان کی خاطر اور جان پاکستان پر نچھاور کر سکتے ہیں۔ریلی سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور سید ارشد فاروق ملک عمران خان نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ پاکستان اور پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات