وزیر اعلیٰ بلوچستان کابارڈر ٹریڈ بارے کمیٹی بنانے ، مکران میں گاڑیوں سے پیسے لینے والوں کوگرفتار کرانے کا اعلان

جمعہ 9 مئی 2025 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے اور مکران میں گاڑیوں سے پیسے لینے والوں کونشاندھی کرنے پر گرفتار کرانے کا اعلان کردیا ۔وزیر اعلی کی مشیر برائے کھیل مینا مجید نے اپوزیشن کے رکن اسمبلی زابد علی ریکی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان تو کیا لیکن وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مداخلت پر تحریک استحقاق پیش نہیں کی ۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے زیر صدارت اجلا س میں بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ برصغیرکی تقسیم سے کئی سرحدی علاقوں میں لوگوں کو مشکلات ہوئیں ،دنیا کے کئی ممالک میں سرحدوں پر رہنے والوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں قانونی مسائل کا سامنا رہتا ہے چونکہ سرحدی علاقوں کی باڈر منیجمنٹ وفاقی حکومت کے پاس ہے،تو بارڈڑ ٹریڈ کے حوالے سے ان بات کریں گے،ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس مسلے کا حل تلاش کرے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں تیل کی اسمگلنگ سے ملنے والے پیسہ کا بھتہ مزاحمت کاروں کو بھی جاتا ہے اس لئے تیل کی سمگلنگ بند ہونژ چاہیے ذاتی وضاحت دیتے ہوئے وزیر اعلی کی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا کہ مجھ پرالزام لگایاگیاکہ ہم نے 30 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے ہمارے محکمے میں فنڈز مشیرکھیل کے بجائے کمیٹی کے ذریعے دئیے جاتے ہیں، مینا مجید کا کہناتھا کہ کسی کی درخواست پر منسٹرخود رقم نہیں دیتا بلکہ کمیٹی رقم دینے کافیصلہ کرتی ہے،مینا مجید کا کہنا تھا کہ گذشتہ اجلاس میں مجھ پرالزام لگائے گئے جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا،اس معاملے کو استحقاق کمیٹی کے سپردکیا جائے،مشیر کھیل مینا مجید کا کہنا تھا کہ ہمارے محکمے نے زابد ریکی کو 20 لاکھ روپے کافنڈدیا مگر انہوں نے خرچ نہیں کئے جس پر زابد ریکی نے کہا کہ یہ فنڈز واشک کو نہیں بلکہ خاران کودئیے ہیں،اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا ہم نے پچھلے اجلاس میں اس مسئلے کو تو ختم کردیاتھا ،مینا مجید اس مسئلے کو دوبارہ ایوان لاکر زیادتی کررہی ہیں اگر ابھی تک ان کی تسلی نہیں ہوئی تومیں پھران سے معذرت کرتا ہوں ۔