انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ہفتہ 10 مئی 2025 00:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو مچھلی والا گول جھنگ بازار سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر تک اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت سٹی صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،صدر گوردوارہ شیخ ارسلان اسلم اچھی نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایگزیکٹو ممبر ایف سی سی آئی وحید خالق رامے، ایم ندیم پاشا، میاں اشرف مٹھو، ایس ایم ایوب، صاحبزادہ عبدالقیوم انور، ملک عاصم صفدر، یونس جمال رحمانی، عامر محمود رحمانی، مہر محمد نعیم، رانا بلال لیاقت، رانا محمد یاسین، چوہدری اسلم جٹ، شیخ نعیم حبیب، شیخ ظہور، ملک ماجد، رانا سہیل،حافظ شہزاد بھٹی،میاں غلام مرتضیٰ،سرفراز ڈوگر،امتیاز لونا،وحید ملتانی ودیگر تاجر رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگائے گئے ،پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیااور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔