خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات، ابیٹ آباد، تخت بھائی ہل گئی،زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ تین ریکارڈ

ہفتہ 10 مئی 2025 14:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بٹ خیلہ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات، ابیٹ آباد، تخت بھائی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔