Live Updates

آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘سعد رفیق

بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی،سابق وفاقی وزیر کا بیان جاری

ہفتہ 10 مئی 2025 15:47

آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن بُنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات