صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق کی زیر صدارت اہم اجلاس

ہفتہ 10 مئی 2025 16:19

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون کی زیر صدارت ضلعی محکمہ جات کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق، ایس پی استور وزیر نیک عالم سمیت دیگر محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا واقعہ کو بہانہ بنا کر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ایک گھناونی سازش کی ہےاور پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر جارحیت کرتے ہوئے وطن عزیز کے مختلف مقامات پر حملے کیے،لیکن افواج پاکستان کے جری جوانوں نے نہ صرف کامیابی سے دفاع کیا بلکہ مکار دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے یہ سمجھا تھا کہ اس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، لیکن یہ ان کی بھول تھی، ان کو نہیں معلوم کہ بہادر پاک فوج نہ صرف اپنے وطن کا دفاع کامیابی سے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ بھارت جیسے دہشت گرد ملُک کو چاروں شانے چت کرنے کی بھرپور صلاحیت کے ساتھ جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔\378