Live Updates

پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے، حریت رہنما

پاکستان کے بھرپور جوابی وار سے بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا، عبدالحمید لون

ہفتہ 10 مئی 2025 17:37

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ افواج پاکستان کے جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے بھرپور جوابی وار سے بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عبدالحمید لون نے کہا کہ دہشت گردوں کی ماں جوابی وار کے بعد سکتے میں آگء ہے، بھارت پر پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات