Live Updates

گ*ہمیں مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد، شعیب ملک کا پاک فوج کو خراج تحسین

ٰامن اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کیلئے متاثر کن ہے‘ ہمیں آپ پر فخر ہے،سوشل میڈیا پر پیغام

ہفتہ 10 مئی 2025 21:15

ٹ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے پاک فوج کی بہادری اور استقامت کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ''ہماری مسلح افواج کی جانب سے دکھائی گئی بہادری الفاظ سے بالا تر ہے۔سابق کپتان نے مسلج افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کیلئے متاثر کن ہے۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات