Live Updates

افواج پاکستان کے دیئے گئے سبق کو مودی ہمیشہ یاد رکھے گا ‘ جے یو آئی

مودی پاکستان کی امن پا لیسی کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم وطن کے دفا ع کیلئے متحد اور ایک پیج پر ہے

اتوار 11 مئی 2025 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان کے دیئے گئے سبق کو مودی ہمیشہ یاد رکھے گا،پاکستان امن کا خواہاں ضرورہے مگر اپنی سر زمین، خود مختاری اور سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گا،مودی پاکستان کی امن پا لیسی کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم وطن کے دفا ع کیلئے متحد اور ایک پیج پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ انڈیا اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں،بھارتی جنگی جنون کے سبب پاک بھارت کشیدہ حالات کے دوران ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ کے سلوگن سے آرستہ افواج پاکستان کی بروقت اور جراتمندانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات