Live Updates

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کا افواج پاکستان اور حکومت کو زبردست خراج تحسین

اتوار 11 مئی 2025 11:25

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)بار ایسوسی ایشن کہوٹہ نے پاکستان کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن خالد ظہیر راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے قومی غیرت، جرات مندی اور عوامی امنگوں کے مطابق جس انداز سے دشمن کو جواب دیا ہے، وہ لائق تحسین اور قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ اس قومی جذبے کو سلام پیش کرتی ہے اور ہر سطح پر افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ خالد ظہیر راجہ نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کو افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ مضبوط اتحاد اور اعتماد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ دشمن کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات