حوثیوں کے ساتھ امریکی معاہدے کے فریق اور پابند نہیں ، اسرائیلی موقف

اسرائیل حوثیوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا اوریہ معاہدہ ہم پر لاگو نہیں ہوتا،گفتگو

اتوار 11 مئی 2025 11:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)امریکہ اور حوثیوں کے درمیان سلطنتِ عمان کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے بعد، ایک اعلی اسرائیلی سیکیورٹی اہل کار نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل اس معاہدے کا فریق نہیں ہے، اور اس نے یمن میں اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبارکے مطابق، مذکورہ اہل کار نے کہا کہ اسرائیل حوثیوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا اور "یہ معاہدہ ہم پر لاگو نہیں ہوتا، وہ اس کی قیمت چکائیں گی"۔

اس دوران اسرائیلی حکام نے بتایا کہ وہ حوثیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور آنے والے دنوں میں زیادہ وسیع اور شدید حملوں کی توقع کی جا رہی ہے۔دوسری جانب بعض حکام نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی قیادت، ایرانی اہداف پر ممکنہ حملوں پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کو سزا دینا لازمی ہے اور وہ آسانی سے نہیں بچ پائے گا۔