کوہستان لوئر میں بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر

اتوار 11 مئی 2025 14:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) کوہستان لوئر میں بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔

(جاری ہے)

یوم تشکر منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی قیادت میں نکالی گئی، جس میں سرکاری محکموں، تاجر برادری، طلبا اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم لہرائے، افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے دوران فضا پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔