Live Updates

پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ،علامہ صادق عباس

اتوار 11 مئی 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)خطیب اہلبیت علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کئے اور ان کے جنگ و جنون کو ختم کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اس طرح کی حرکت سے گریز کرے اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں روڑے اٹکانے سے باز رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام پوری طرح متحد ہیں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور افواج پاکستان وطن عزیز کی سلامتی اور حفاظت کیلئے پوری طرح چوکس ہے اور ہم کسی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات