آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جیکب آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی یومِ تشکر ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے

اتوار 11 مئی 2025 16:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جیکب آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی یومِ تشکر ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر یومِ تشکر ریلی نکالی گئی، ریلی شہید اللہ بخش پارک سے شروع ہوکر پریس کلب جیکب آباد تک پہنچی، جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شریک ہوکر ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے اور آج پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور ہم ہر قدم پر اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔