Live Updates

مرکزی مسلم لیگ نے پاک فوج سے اظہار تشکر کے لئے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی

اتوار 11 مئی 2025 17:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) پاک فوج سے اظہار تشکر کے لئے مرکزی مسلم لیگ پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔ مرکزی مسلم لیگ ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم و کتبے اٹھا رکھے تھے ضلعی امیر رانا محمد اشفاق کی قیادت میں کارکنان اور لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کچہری روڈ سے للیانی اڈا چوک تک ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی،کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ریلی میں بسوں پر سوار لوگوں نے بھی سبز ہلالی پرچم تھامے شرکت کی ۔ شرکا نے کہا کہ اب کشمیر سمیت دیگر ایشو پر بھارت سے دو ٹوک بات کرنی ہو گی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات