درگاہ حضرت قادربخش بیدل کا 4روزہ عرس (آض) شروع ہوگا،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ مزارپرچادر چڑھاکرعرس تقریبات کا افتتاح کرینگے

اتوار 11 مئی 2025 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)درگاہ حضرت قادربخش بیدل کا 4روزہ عرس آج(پیر) شروع ہوگا،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ مزارپرچادر چڑھاکرعرس تقریبات کا افتتاح کرینگے ،تقریبات 15 مئی تک جاری رہے گی، 14 مئی کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان تفصیلات کے مطابق معروف صوفی شاعر عالم حضرت فقیر قادر بخش بیدل کا 4 روزہ سالانہ عرس سے درگاہ بیدل بیکس روہڑی میں عقیدت و احترام کے ساتھ آج شروع ہو گا عرس کی افتتاحی تقریب میں سید ناصر حسین شاہ چادر چڑھاکر عرس کا آغاز کرینگے افتتاحی دن محفل سماع اور لنگر عام کا اہتمام کیا جائے گا13 مئی کو عرس کی تقریبات میں محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور صوفی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس دن کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ہوں گی14 مئی کو ادبی کانفرنس،قلندری دھمال،محفل سماع اورتقسیم ایوارڈز کی تقریبات ہوں گی اس دن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے سید خورشید احمد شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ خصوصی طور پر شریک ہوں گی15 مئی کو عرس کی آخری تقریب جشن بیدل کے عنوان سے محفل نعت و ذکر کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معروف نعت خواں نعت رسول? پیش کریں گے اور 30 سے زائد علمائے کرام اس روحانی محفل میں خطاب کریں گیعرس کے تمام تر ایام میں درگاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور ٹریفک پولیس کو اہم مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ درگاہ کے اطراف میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہیسیپکو کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی،محکمہ صحت کو ایمبولینسز اور میڈیکل کیمپ فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور میونسپل کمیٹی روہڑی کو صفائی،روشنی اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہیضلعی انتظامیہ نے 14 مئی کو عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے تاکہ شہری بآسانی تقریب میں شرکت کر سکیں ۔