سرجانی پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،موبائل فونزو موٹر سائیکل برآمد

اتوار 11 مئی 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) تھانہ سرجانی پولیس نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2سرقہ شدہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود شاہ ولد شاہ مسلم اور آصف ولد حنیف محمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :