Live Updates

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں چمن میں یوم تشکر کی ریلی نکالی گئی

پیر 12 مئی 2025 01:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں چمن میں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان المرصوص اور کامیابیوں پر یوم تشکر ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چمن کے قبائلی عمائدین علماء کرام طلباء اور چمن کے غیور عوام نے بھارت جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور شہداکے درجات کی بلندی اور ملک کی سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن میں پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے اور پاک فوج زندہ باد کے اشعار درج تھے، ریلی کے شرکاء پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات