فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و اہزنی کی وارداتوںکا سلسلہ جاری
0اسے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا‘ مزاحمت پر تاجر اور باپ بیٹے کو گولیاں مار کرلہولہان کر دیا‘ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا
پیر 12 مئی 2025
11:10
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و اہزنی کی وارداتوںکا سلسلہ جاری، 120اسے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا‘ مزاحمت پر تاجر اور باپ بیٹے کو گولیاں مار کرلہولہان کر دیا‘ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا، تفصیلات کے مطا بق اتھرے ڈاکو رضاآباد کے علاقہ نثار اکبر روڈ پر واقع کریانہ سٹور پر دو مسلح ڈاکو خریداری کے بہانے آئے اور گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو مزاحمت پر دکاندار ذوالفقار ولد شاہ محمد کو گولیاں مار دیں، منصور ملنگی روڈ پر ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر موٹرسائیکل سوار فاروق اور اسکے بیٹے طلحہ کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
(جاری ہے)
جبکہ طارق آباد کے قریب اسلم صابری سے 1لاکھ58ہزار و فون،پولیس لائن کے باہر عبداللہ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، چنیوٹ بازار کے قریب حسان سے اڑھائی لاکھ، لیاقت آباد کے حافظ علی رضا سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ چناب چوک کے قریب زین سے جھپٹا مار کر فون، کمال آباد کے افتخار سے 25ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر نعمان سے 30ہزار و فون چھین لیا، سدھو پورہ کی فرخندہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مراد آباد کے علی رضا کے گھر کا صفایا کر دیا، کشمیر روڈ پر نوید عباس سے جھپٹا مار کر فون، قادر آباد کے طارق محمود کی فیکٹری سے لاکھوں کا مال چوری، ڈھیرہ سائیں قبرستان پر مغیث اکبر سے 35ہزار و فون، گلستان کالونی کے نثار احمد سے نقدی و فون، نگہبان پورہ میں غلام غوث سے 10ہزار و فون، سمال اسٹیٹ کے قریب فیصل سے نقدی و فون،119ج ب کے بلال کے اہلیہ سے زیورات و نقدی،شیخوپورہ روڈ پر مبشر سعید سے نقدی و فون، بھائی والا کے سلطان سے بکرا چھین کر لے گئے، منیانوالہ کے شوکت سے نقدی و فون، 203ر ب کے دانش سے جھپٹا مار کر فون، النجف کالونی کے محمد احمد کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے لاکھوں کے زیورات، 10لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا‘ کہکشاں کالونی کے غفار سے 12لاکھ و فون، یوسف آباد میں آفتاب جمیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی چوری، مدینہ پارک کے اسد سے سوا دو لاکھ روپے و فون، مدینہ ٹائون کے ندیم سے نقدی و فون، 233ر ب کے شہزاد کے ڈیرہ سے مویشی، 87ج ب کے انیس کی حویلی سے مویشی،258ر ب کے معظم سی43ہزار و فون، خواجہ ٹریول کے قریب لیاقت علی سے جھپٹا مار کر فون، یوسف ٹائون کے قریب سجاد رسول سے جھپٹا مار کر فون،کریم ٹائون کے منیر سی15ہزار و فون، گرین آرچرڈ کے قریب اسد علی سے نقدی وفون، رحمان چوک کے قریب کامران سے موٹر سائیکل نقدی و فون، منصور آباد کے ساجد علی سے موٹر سائیکل، عبداللہ کالونی کے عبدالحمید سے موٹر سائیکل و فون، کالج روڈ سمن آباد پر حشام سے جھپٹا مار کر فون، 273 ج ب کے حسیب سے موٹر سائیکل30لاکھ و فون، 77ج ب کے عمران مانی سے 10ہزار و فون،67ج ب کے عرفان سے 4لاکھ روپے، اسلام پورہ کے لطیف کے گھر سے پانچ لاکھ کے زیورات و نقدی، واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب عرفان سے جھپٹا مار کر فون،61گ ب کے فیاض کی دکان سے موٹریں چوری، 121گ ب کے قمر سے 50ہزار و فون،22گ ب کے افضال سے 12ہزار و فون چھین لیا‘ 144گ ب کے نعیم کی دکان سے لاکھو ں روپے کا سامان چوری، 90گ ب کے شہادت علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون،28گ ب کے قاسم علی سے 85ہزار و فون،210ر ب میں ارشاد کی حویلی سے بکرے چوری،211گ ب کے سرفراز کے ڈیرہ سے مویشی،قصبہ تاندلیانوالہ کے ظہیر سے نقدی و فون، 497گ ب کے احمد رضا کے گھر کا صفایا کر دیا، قصبہ سمندری کے طیب حسین کی دکان لوٹ لی۔
سٹی سمندری کے ذاکر اقبال سے 15ہزار و فون،483گ ب کے رفاقت علی اور طارق کے گھروں سے بکرے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے‘ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔علاوہ ازیں کچہری بازار سے صابر محمود، کچہری چوک سے عثمان، ضلع کچہری سے محمد شفیق، انار کلی بازار سے عدنان، شاداب موڑ سے ظفر عباس، امین پور بازار سے کاشف، علی ہائوسنگ کے شفیق، شاداب کالونی سے تنویر احمد، نادرا آفس سے رفیق خان، گٹ والا سے غلام بھیک، جلوی مارکیٹ سے ارسلان، عبداللہ پور سے عبدالرئوف، امین ٹائون کے دانش علی، 190ر ب کے سلیم،کوہ نور پلازہ سے عاصم جاوید، مدینہ ٹائون کے شیر خان، مقبول روڈ سے عثمان، برکت پورہ کے ایوب اسحاق، خالد آباد کے لیاقت علی، گئو شالہ چوک سے مدثر خان، عبداللہ کالونی کے ارشد علی، 194ر ب کے وقاص، قصبہ تاندلیانوالہ کے قاسم علی ودیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔
پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔