ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب علاقائی سلامتی، دفاع اور توانائی پر مرکوز ہوگا

پیر 12 مئی 2025 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان "سام ویر برگ" نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی متوقع دو روزہ خلیجی دورے کے دوران سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں اعلی سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سلامتی، دفاع، توانائی، سرمایہ کاری اور باہمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ یہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطی میں اپنے اسٹریٹیجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ اس دوران مختلف فریقوں کے ساتھ امریکی مفادات اور خطے میں واشنگٹن کی نئی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔