کوہستان اپر، ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

پیر 12 مئی 2025 15:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ٹریفک پولیس کوہستان اپر کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ فرمان اللہ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعود خان کی زیر نگرانی ٹریفک انچارج کمیلہ عبدالرحیم اور دیگر پولیس عملے نے کمیلا بازار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کمسن موٹر سائیکل سواروں و گاڑی چلانے والے بغیر لائسنس ڈرائیورز، بغیر رجسٹریشن گاڑیاں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور متعدد افراد کو وارننگز بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے موجود شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دی گئی تاکہ آئندہ خلاف ورزیاں کم سے کم ہوں جبکہ والدین سے اپیل کی کہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ یہ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔ والدین کی تھوڑی سی لاپروائی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :