Live Updates

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں پر گولہ باری کی شدید مذمت

پیر 12 مئی 2025 16:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس پر ہم بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی لائن آف کنٹرول کے اس پار فائرنگ سے آزادکشمیر کے 31شہری شہید،126زخمی اور 299مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے 1155خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزادکشمیر اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا تے ہوئے متاثرین کی فوری مدد اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات