Live Updates

افواج پاکستان نے 5 گھنٹوں میں 5 دنوں کا حساب چکا دیا،خولہ خان

الحمد للہ پاکستان محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھتا رہا

پیر 12 مئی 2025 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاونڈیشن محترمہ خولہ خان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن ''بنیان المرصوص’’کی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی ادارے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ''بنیان المرصوص’’کی کامیابی پر پاک افواج خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

پاکستان کے جوابی حملوں نے بتا دیا کہ الحمد للہ پاکستان محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھتا رہا۔ ہماری افواج نے دشمن کی تمام غلط فہمیاں دور کر دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے جدید ایس 400 دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انشائاللہ پوری پاکستانی وکشمیری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے اور مکمل یقین رکھتی ہے کہ وطن کا ایک ایک انچ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نعرہ تکبیر ط اللہ اکبر۔خولہ خان خان نے ٹوئٹ میں یہ اشعار بھی بیان کئے، ''یہ غازی یہ تیرے پرُاسرار بندے۔۔جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی '': ’’بنیان المرصوص’’کی شاندار کامیابی پر خولہ خان نے پوری قوم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ افواج پاکستان نے 5 گھنٹوں میں 5 دنوں کا حساب چکا دیا،خولہ خان نے تہنیتی ٹویٹ میں مزید کہا کہ’’الفتح میزائل کامیابی اور نصرت کی علامت بن گیا ہے انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے بتا دیا کہ پاکستان مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کی تمام غلط فہمیاں دور کر دیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج اور فیلڈ سٹاف کامیاب’’سٹرایکس’’پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی جنگی مہارت سے ساری قوم کے حوصلے بلند ہوئے، پاک فضائیہ نے ایک بار پھر بھارتی غرور کوخاک میں ملا دیا۔انھوں نے کہا کہ امید ہے دشمن کا جنگ کا خمار کافی حد تک اتر چکا ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات