Live Updates

پاک فوج اور پاک ایئرفورس کی کامیابیاں ہماری تاریخ کا ایک فخریہ باب بن کر یاد رکھی جائیں گی،راجہ سجاد ایڈووکیٹ

پیر 12 مئی 2025 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی حکمت عملی اور غیر معمولی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قیادت میں ملک کو ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے اپنے بیان میں راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس موقع پر لائن آف کنٹرول کے شہداء کی مغفرت اور کامل بخشش کے لئے اور جملہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور عمر دراز کے لئے دعاگو ہوں راجہ سجاد نے پوری پاکستانی وکشمیری قوم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے ایک مرتبہ پھر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو اپنی بے مثال بہادری اور عزم کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج اور فضائیہ نے ملک کی خودمختاری اور خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

''ہمارے بہادر سپاہیوں نے ملک کی سالمیت کو محفوظ رکھنے اور خطے میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قربانیاں اور عزم نے ہمارے وطن کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا۔انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ہماری سرحدوں کو محفوظ کیا بلکہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو بھی مستحکم کیا۔

پاک فوج اور پاک ایئرفورس کی کامیابیاں ہماری تاریخ کا ایک فخریہ باب بن کر یاد رکھی جائیں گی۔راجہ سجاد نے کہا کہ قومی فخر کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی پر پوری قوم کو یکجا ہو کر جشن منانا چاہیے اور مسلح افواج کی حمایت کا عہد کرتے ہوئے ملک کی دفاع اور سلامتی کے لیے ان کا ساتھ دیتے رہنا چاہیے۔پاکستان زندہ باد!آزاد جموں وکشمیر پائندہ باد۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات